Ads Here

Friday, May 8, 2020

زکوۃ کے شرعی مسائل اور مکمل معلومات

زکوٰۃ کے متعلق انتہائی اہم معلومات آور ہر طبقے مثلا عام لوگ، تاجر، زمیندار اور جانور پالنے والوں کے لئے۔

1 lakh = 2500.
2 lakh = 5000.
3 lakh = 7500.
4 lakh = 10000.
5 lakh = 12500.
6 lakh = 15000.
7 lakh = 17500.
8 lakh = 20000.
9 lakh = 22500.
10 lakh = 25000.
20 lakh = 50000.
30 lakh = 75000.
40 lakh =1 lakh.
50 lakh = 125000
1 cror = 250000
2 caror = 5 lakh.

ہم زکوٰۃ کیسےادا کریں؟
اکثر مسلمان رمضان المبارک میں زکوۃ ادا کرتے ہیں اس لیے
اللہ کی توفیق سے یہ تحریر پڑھنے کے بعد آپ اس قابل ہو جائیں گے کہ آپ جان سکیں۔
سونا چاندی
زمین کی پیداوار
مال تجارت
جانور
پلاٹ
کرایہ پر دیےگئے مکان
گاڑیوں
اور دکان وغیرہ کی زکوۃ کیسے اداکی جاتی ہے۔

:زکوۃ ادا کرنے کا قرآنی حکم
١۔ زکوۃ کا انکار کرنے والا کافر ہے۔ حم السجدة آیت نمبر ٦۔٧
٢۔ زکوٰۃ ادا نہ کرنے والے کو قیامت کے دن سخت عذاب دیا جائے گا۔لتوبہ٣٤۔٣٥)
٣۔ زکوٰۃ ادا نہ کرنے والی قوم قحط سالی کا شکار ہوجاتی ہے۔(طبران
٤۔ زکوۃ كا منکر
جو زکوۃ ادا نہیں کرتا اسکی نماز، روزہ، حج سب بیکار اور حبث ہیں۔
٥۔ زکوٰۃ ادا کرنے والےقیامت کے دن ہر قسم کےغم اور خوف سے محفوظ ہونگے۔(البقرہ277)
٦۔ زکوٰۃ کی ادائیگی گناہوں کا کفارہ اور درجات کی بلندی کا بہت بڑا ذریعہ ہے۔ (التوبہ103)
:زکوٰۃکا حکم
ہر مالدار مسلمان مرد ہو یا عورت پر زکوٰۃ واجب ہے۔ خواہ وہ بالغ ہو یا نابالغ، عاقل ہو یا غیر عاقل بشرط یہ کہ وہ صاحب نصاب ہو۔
نوٹ۔ سود، رشوت، چوری ڈکیتی اور دیگر حرام ذرائع سے کمایا ہوا مال ان سے زکوۃ دینے کا بالکل فائدہ نہیں ہوگا صرف حلال کمائی سے دی گئی زکوٰۃ قابل قبول ہے۔

زکوٰۃ کتنی چیزوں پر ہے۔
زکوٰۃ چار چیزوں پر فرض ہے ۔
1۔سونا چاندی
2۔زمین کی پیداوار
3۔مال تجارت
4۔جانور۔

:سونے کی زکوٰۃ
87 گرام یعنی ساڑھے سات تولے سونا پر زکوۃ واجب ہے۔
(ابن ماجہ1/1448)
نوٹ۔ سونا محفوظ جگہ ہو یا استعمال میں ہر ایک پر زکوۃ واجب ہے۔ (سنن ابودائودکتاب الزکوۃ اور دیکھئے حاکم جز اول صفحہ 390 ۔
فتح الباری جز چار صفحہ 13)
:چاندی کی زکوٰۃ
612 گرام یعنی ساڑھے باون تولے چاندی پر زکوۃ واجب ہے اس سے کم وزن پر نہیں۔(ابن ماجہ)
:زکوٰۃ کی شرح
زکوۃ کی شرح بلحاظ قیمت یا بلحاظ وزن اڑھائی فیصد ہے۔(صحیح بخاری کتاب الزکاۃ)
:زمین کی پیدا وار پر زکوٰۃ
مصنوعی ذرائع سے سیراب ہونے والی زمین کی پیدا وار اگر پانچ وسق سے زیادہ ہے یعنی ( 725 کلوگرام تقریبا 18 من) ہے
تو زکوۃ یعنی عشر بیسواں حصہ دینا ہوگا ورنہ نہیں۔ قدرتی ذرائع سے سیراب ہونے والی پیداوار پر شرح زکوۃ دسواں حصہ ہے دیکھئے(صحیح بخاری کتاب الزکوۃ)
نوٹ: زرعی زمین والے افراد گندم، مکی، چاول، باجرہ، آلو، سورج مکھی، کپاس، گنا اور دیگر قسم کی پیداوار سے زکوۃ یعنی (عشر ) بیسواں حصہ ہر پیداوار سے نکالیں۔
(صحیح بخاری کتاب الزکوۃ)
:اونٹوں کی زکوٰۃ
پانچ اونٹوں کی زکوۃ ایک بکری اور دس اونٹوں کی زکوۃ دو بکریاں ہیں۔ پانچ سے کم اونٹوں پر زکوۃ واجب نہیں۔(صحیح بخاری کتاب الزکاۃ)
:بھینسوں اور گایوں کی زکوٰۃ
30گائیوں پر ایک بکری زکوٰۃ ہے۔
40 گائیوں پر دو سال سے بڑا بچھڑا زکوۃ دیں۔(ترمذی1/509)
بھینسوں کی زکوٰۃکی شرح بھی گائیوں کی طرح ہے۔
:بھیڑ بکریوں کی زکوٰۃ
40 سے ایک سو بیس بھیڑ بکریوں پر ایک بکری زکوۃ ہے۔
120 سے لے کر200 تک دو بکریاں زکوۃ۔
(صحیح بخاری کتاب الزکاۃ)
چالیس بکریوں سے کم پر زکوۃ نہیں۔
:کرایہ پر دیئے گئے مکان پر زکوٰة
کرایہ پر دیئے گئے مکان پر زکوٰۃ نہیں لیکن اگر اسکا کرایہ سال بھر جمع ہوتا رہے جو نصاب تک پہنچ جائے اور اس پر سال بھی گزر جائے تو پھراس کرائے پر زکوٰۃ واجب ہے۔ اگر کرایہ سال پورا ہونے سے پہلے خرچ ہو جائے توپھر زکوٰۃ نہیں۔شرح زکوٰۃ اڑھائی فیصد ہوگی۔
:گاڑیوں پر زکوٰۃ
کرایہ پر چلنےوالی گاڑیوں پر زکوٰۃ نہیں بلکہ اسکے کرایہ پر ہے وہ بھی اس شرط کےساتھ کہ کرایہ سال بھر جمع ہوتا رہے اور نصاب تک پہنچ جائے۔
:نوٹ
گھریلو استعمال والی گاڑیوں،جانوروں، حفاظتی ہتھیار، مکان وغیرہ پر زکوٰۃ نہیں۔(صحیح بخاری)
:سامان تجارت پر زکوٰۃ
دکان کسی بھی قسم کی ہو اسکے سامان تجارت پر زکوٰۃ دینا واجب ہے اس شرط کے ساتھ کہ وہ مال نصاب کو پہنچ جائے اور اس پر ایک سال گزر جائے۔
:نوٹ
دکان کے تمام مال کا حساب کر کے اسکا چالیسواں حصہ زکوۃ دیں یعنی۔ دکان کی اس آمدنی پر زکوۃ نہیں جو ساتھ ساتھ خرچ ہوتی رہے صرف اس آمدنی پر زکوۃ دینا ہوگی جو بنک وغیرہ میں پورا سال پڑی رہے اور وہ پیسے اتنے ہو کہ انسے ساڑھے باون تولے چاندی خریدی جاسکے۔
:پلاٹ یا زمین پر زکوٰۃ
جو پلاٹ منافع حاصل کرنے کے لیئے خریدا ہو اس پر زکوة ہوگی ذاتی استعمال کے لیئے خریدا گیا پلاٹ پر زکوۃ نہیں
(سنن ابی دائودکتاب الزکوۃ حدیث نمبر1562)
کس کس کو زکوٰۃ دی جا سکتی ہے۔
ماں باپ اور اولاد کے سوا سب زکوۃ کے مستحق مسلمانوں کو زکوۃ دی جاسکتی ہے۔ والدین اور اولاد پر اصل مال خرچ کریں زکوۃ نہیں۔
:نوٹ
(ماں باپ میں دادا دادی، نانا نانی اور اولاد میں پوتے پوتیاں،نواسیاں نواسے بھی شامل ہیں۔( ابن باز)
زکوٰۃکےمستحق لوگ۔(مصارف زکوۃ
١۔ مساکین۔حاجت مند
٢۔ غریب
٣۔ زکوۃ وصول کرنے والے
٤۔ مقروض
٥۔ غیرمسلم جواسلام کے لیے نرم گوشہ رکھتاہو
٦۔ قیدی
٧۔ مجاھدین
٨۔ مسافر=سورۃالتوبہ60

زکوۃ کے متعلق اہم سوالات اور جوابات
سوال: زکوة کے لغوی معنی بتائیے؟
جواب: پاکی اور بڑھو تری کے ہیں۔

سوال: زکوة کی شرعی تعریف کیجئے؟
جواب: مال مخصوص کا مخصوص شرائط کے ساتھ کسی مستحقِ زکوۃ کو مالک بنانا۔

سوال: کتنا سونا ہوتو زکوۃ فرض ہوتی ہے؟
جواب: ساڑھے سات تولہ یا اس سے زیادہ ہو۔

سوال: کتنی چاندی ہوتو زکوۃ فرض ہوتی ہے؟
جواب: ساڑھے باون تولہ یا اس سے زیادہ ہو۔

سوال: کتنا روپیہ ہوتو زکوۃ فرض ہوتی ہے؟
جواب: اس کی مالیت ساڑھے باون تولہ چاندی کے برابر ہو۔

سوال: کتنا مالِ تجارت ہوتو زکوۃ فرض ہوتی ہے؟
جواب: اس کی مالیت ساڑھے باون تولہ چاندی کے برابر ہو۔

سوال: اگر کچھ سونا ہے، کچھ چاندی ہے، یا کچھ سونا ہے، کچھ نقد روپیہ ہے، یا کچھ چاندی ہے، کچھ مالِ تجارت ہے، ان کو ملاکر دیکھا جائےتو ساڑھے باون تولے چاندی کی مالیت بنتی ہےاس صورت میں زکوۃ فرض ہے یا نہیں؟
جواب: فرض ہے۔

سوال: چرنے والے مویشیوں پر بھی زکوٰة فرض ہے یا نہیں؟
جواب: فرض ہے۔

سوال: عشری زمین کی پیداوار پر بھی زکوٰة فرض ہے یا نہیں؟
جواب: فرض ہے۔

سوال: ایک صاحب نصاب شخص کو درمیان سال میں ۳۵ہزار کی آمدنی ہوئی، تو یہ ۳۵ ہزار بھی اموالِ زکوۃ میں شامل کئے جائیں گے یا نہیں؟
جواب: شامل کئے جائیں گے۔

سوال: صنعت کار کے پاس دو قسم کا مال ہوتا ہے، ایک خام مال، جو چیزوں کی تیاری میں کام آتا ہے، اور دُوسرا تیار شدہ مال، ان دونوں قسم کے مالوں پر زکوٰة فرض ہے یا نہیں؟
جواب: فرض ہے۔

سوال: مشینری اور دیگر وہ چیزیں جن کے ذریعہ مال تیار کیا جاتا ہے، ان پر زکوٰة فرض ہے یا نہیں؟
جواب: فرض نہیں ہے۔

سوال: استعمال والے زیورات پر زکوٰة ہے یا نہیں؟
جواب: زکوٰة ہے۔

سوال: زکوٰة انگریزی مہینوں کےحساب سے نکالی جائے گی یاہجری(قمری) مہینوں کےحساب سے نکالی جائےگی؟
جواب: قمری مہینوں کے حساب سے نکالی جائےگی۔

سوال: پلاٹ اگر اس نیت سے لیا گیا تھا کہ اس کو فروخت کریں گے اس پر زکوٰة واجب ہو گی یا نہیں؟
جواب: واجب ہوگی۔

سوال: پلاٹ خریدتے وقت تو فروخت کرنے کی نیت نہیں تھی، لیکن بعد میں فروخت کرنے کا ارادہ ہوگیا تو اس پر زکوٰة واجب ہے یا نہیں؟
جواب: جب فروخت کردیا جاۓ اور رقم پر ایک سال گزر جاے تب زکوٰة فرض ہے۔ اگر پہلے سے صاحب نصاب ہے تو یہ رقم نصاب مین مل جاے گی۔

سوال: جو پلاٹ رہائشی مکان کے لئے خریدا گیا ہو اس پر زکوٰة ہے یا نہیں؟
جواب: نہیں۔

سوال: اگر پلاٹوں کی خرید و فروخت کا کاروبار کیا جائے اور فروخت کرنے کی نیت سے پلاٹ خریدا جائے تو زکوۃ کس طرح ادا کی جائےگی؟
جواب: ان کی کل مالیت پر زکوٰة ہر سال واجب ہوگی۔

سوال: جو مکان کرایہ پر دیا ہے، اس کی زکوٰة کا کیا حکم ہے؟
جواب: اس کے کرایہ پر جبکہ نصاب کو پہنچے تو زکوٰة واجب ہوگی۔

سوال: حج کے لئے رکھی ہوئی رقم پر زکوٰة ہے یا نہیں؟
جواب: زکوٰة واجب ہے۔

سوال: کسی کو ہم زکوٰة دیں اور اس کو بتائیں نہیں تو زکوٰة ادا ہو جائے گی یا نہیں؟
جواب: ادا ہوجائے گی۔

سوال: ملازم نے اضافی تنخواہ کا مطالبہ کیا تو مالک نے زکوٰة کی نیت سے اضافہ کردیا کیا اس کی زکوٰة ادا ہوئی یا نہیں؟
جواب: زکوٰة ادا نہیں ہوئی۔

سوال: کیا انکم ٹیکس ادا کرنے سے زکوٰة ادا ہو جاتی ہے؟
جواب: زکوٰة ادا نہیں ہوتی۔

سوال: اپنے ماں باپ اور اپنی اولاد، اسی طرح شوہر بیوی ایک دُوسرے کو زکوٰة دے سکتے ہیں یا نہیں؟
جواب: نہیں۔

سوال: جو لوگ خود صاحبِ نصاب ہوں ان کو زکوٰة دینا جائز ہے یا نہیں؟
جواب: نہیں۔

سوال: آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے خاندان (ہاشمی حضرات) کو زکوٰة دے سکتے ہیں یا نہیں؟
جواب: نہیں۔

سوال: اپنے بھائی، بہن، چچا، بھتیجے، ماموں، بھانجے کو زکوٰة دینا جائز ہے یا نہیں؟
جواب: جائز ہے اگر مستحق ہیں۔

سوال: آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے خاندان یعنی: آلِ علی، آلِ عقیل، آلِ جعفر، آلِ عباس اور آلِ حارث بن عبدالمطلب، ان پانچ بزرگوں کی نسل سے ہو تواس کو زکوٰة دی جاسکتی ہے یا نہیں؟
جواب: نہیں۔

سوال: اگر سید غریب اور ضرورت مند ہو تو ان کی خدمت کیسے کرنی چاہئے؟
جواب: زکوۃ وصدقات کے علاوہ دُوسرے فنڈ سے۔

سوال: سادات کو زکوٰة کیوں نہیں دی جاتی؟
جواب: زکوٰة، لوگوں کے مال کا میل ہے۔

سوال: سیّد کی غیرسیّد بیوی جو زکوۃ کی مستحق ہو زکوٰة دی جاسکتی ہے یا نہیں؟
جواب: اس کو زکوٰة دے سکتے ہیں۔

سوال: مال دار بیوی کا غریب شوہر بیوی کے علاوہ دوسروں سے زکوٰة لے سکتا ہے یا نہیں؟
جواب: لے سکتا ہے۔

سوال: غیرمسلم کو نفلی صدقہ دے سکتے ہیں، کیا وہ زکوٰة اور صدقۂ فطر کے بھی مستحق ہیں؟
جواب: نہیں۔

سوال: مدارسِ عربیہ میں زکوٰة دینا جائز ہے یا نہیں؟
جواب: بہتر ہے بوجہ دین کی اشاعت کے۔

سوال: صاحبِ نصاب لوگ بھی خود کو مسکین ظاہر کر کے زکوۃ حاصل کر لیتے ہیں، اس کا کیا حکم ہے؟
جواب: ان کو زکوٰة لینا حرام ہے۔

سوال: چندہ وصول کرنے والے کو زکوٰة سے مقرّرہ حصہ دینا جائز ہے یا نہیں؟
جواب: جائز نہیں۔

سوال: زمین بارش کے پانی سے سیراب ہوتی ہے، تو پیداوار اُٹھنے کے وقت اس پر کتنا حصہ اللہ تعالیٰ کے راستے میں دینا واجب ہے؟
جواب: دسواں حصہ۔

سوال: اگر زمین کو خود سیراب کیا جاتا ہے تو اس کی پیداوار کا کتنا حصہ صدقہ کرنا واجب ہے؟
جواب: بیسواں حصہ۔

سوال: ایک ملک کی کرنسی سے زکوۃ ادا کر کے دوسرے ملک بھیجا جائے تو زکوۃ کی ادائیگی کا اعتبار کس ملک کی کرنسی کا ہوگا؟
جواب: جس ملک کی کرنسی سے زکوۃ ادا کی گئی۔

سوال: رہائشی گھر، جسم کے کپڑے، گھر کے سامان، سواری میں زکوۃ فرض ہے یا نہیں؟
جواب: نہیں۔

سوال: جواہر جیسے موتی ، یاقوت، اور زبر جدپر زکوۃ فرض ہے یا نہیں جب کہ وہ تجارت کے لئے نہ ہوں؟
جواب: نہیں۔

سوال: زکوۃ کی ادائیگی کب واجب ہوگی؟
جواب: نصاب پر قمری سال کا گذرنا شرط ہے۔

سوال: اگر سال کے شروع میں نصاب کامل ہو، پھر سال کے درمیان کم ہوجائے ليكن نصاب سے كم نہ ہو پھر سال کے اخیر میں نصاب کامل ہو تو اس میں زکوٰۃ واجب ہوگی یا نہیں؟
جواب: واجب ہوگی۔

سوال: ایک شخص شروع سال میں مالک نصاب ہوگیا، درمیان سال میں اس مال میں اوراضافہ ہوگیا، اضافہ تجارت سے ہوا ہو یا کسی نے تحفہ یا ہدیہ دیا ہو یا میراث کا مال ملاہو، بہرحال مال میں اضافہ ہوگیا، اب پورے مال پر زکوہ واجب ہوگی یا شروع سال کے مال پر واجب ہوگی؟
جواب: پورے مال پر واجب ہوگی۔

سوال: جو شخص اپنے تمام مال کو صدقہ کردے اور اس میں زکوٰۃ کی نیت نہ کرے تو اس سے زکوٰۃ ساقط ہو جائے گی یا نہیں؟
جواب: ساقط ہو جائےگی۔

سوال: اگر کسی شخص کا فقیر کے پاس قرض ہو اور وہ زکوٰۃ کی نیت سے اس کے ذمہ کو بری کردے تو زکوٰۃ کی ادائیگی صحیح ہوگی یا نہیں؟
جواب: ادائیگی صحیح نہیں ہوتی ۔

سوال: سونا چاندی کی زکوٰۃ میں سونا اور چاندی کا ٹکڑا وزن سے نکالے یا قیمت ادا کرے؟
جواب: اختیار ہے۔

سوال: مصارفِ زکوٰۃ میں فقیر کسے کہتے ہیں؟
جواب: وہ شخص ہوتا ہے جو نصاب سے کم كا مالک ہوتا ہے۔

سوال: مصارفِ زکوٰۃ میں مسکین کسے کہتے ہیں؟
جواب: جو بالکل کسی چیز کا مالک نہ ہو

سوال: مصارفِ زکوٰۃ میں عامل کسے کہتے ہیں؟
جواب: وہ شخص ہوتا ہے جو زکوۃ اور عشر کو اکھٹا کرتا ہے اور اسلامی حکومت کی طرف سے مقرر کردہ ہو.

سوال: مصارفِ زکوٰۃ میں مقروض کسے کہتے ہیں؟
جواب: یہ وہ شخص ہے جس کے ذمہ قرض ہو، اپنے قرض کی ادائیگی کے بعد نصاب کامل کا مالک نہ رہ جاتا ہو۔تجارتی قرض کا مسئلہ الگ ہے۔

سوال: مصارفِ زکوٰۃ میں مسافر سے کیا مراد ہے؟
جواب: جس کا اپنے وطن میں مال ہو، لیکن اس کا مال سفر میں ختم ہوچکا ہو اور منگوانے کا کوی ذریعہ بهی نہ ہو۔

سوال: مسافر پر زکوۃ کی کتنی رقم خرچ کرنا درست ہے؟
جواب: اتنی مقدار صر ف کی جائے گی کہ وہ اپنے وطن پہنچ سکے۔

سوال: زکوۃ کی تمام قسموں پر زکوۃ صرف کرنا جائز ہے یا کسی ایک قسم پر صرف کرنا جائز ہے؟
جواب: دونوں جائز ہے۔

سوال: کافر کو زکوٰۃ دینا جائز ہے یا نہیں؟
جواب: جائزنہیں۔

سوال: مالدار کو زکوٰۃ دینا جائز ہے یا نہیں؟
جواب: جائز نہیں۔

سوال: مالدار بچے پر زکوٰۃ صرف کرنا جائز ہے یا نہیں؟
جواب: جائز نہیں۔

سوال: بنی ہاشم اور ان کے غلاموں پر زکوۃ صرف کرنا جائز ہے یا نہیں؟
جواب: جائز نہیں

سوال: مالک نصاب کا زکوۃ کو اپنے اصول پر جیسے باپ، دادا، اوپر تک صرف کرنا جائز ہے یا نہیں؟
جواب: جائز نہیں

سوال: مالک نصاب کا اپنے فروع پر جیسے، بیٹا، پوتا، نیچے تک زکوٰۃ کو صرف کرنا جائز ہے یا نہیں؟
جواب: جائز نہیں۔

سوال: مالک نصاب بیوی شوہر پر اور مالک نصاب شوہر اپنی بیوی پر زکوۃ صرف کرسکتا ہے یا نہیں؟
جواب: نہیں۔

سوال: مسجد یا مدرسہ کی تعمیر یا راستہ یا پل کے درست کرنے میں زکوۃ صرف کرنا جائز ہے یا نہیں؟
جواب: جائز نہیں

سوال: میت کو کفنانے یا میت کے قرض کو پورا کرنے میں زکوٰۃ صرف کرنا جائز ہے یا نہیں؟
جواب: جائز نہیں۔

سوال: زکوٰۃ کی ادائیگی بغیر تملیک (مالک بنانا) کے صحیح ہوتی ہے یا نہیں؟
جواب: نہیں۔

سوال: زکوۃ رشتہ داروں پر اور پھر پڑوسیوں پر صرف کرنا جائز ہے یا نہیں؟
جواب: بہتر ہے۔

سوال: مکمل نصاب کے بقدر زکوۃ ایک شخص کو دینا درست ہے یا نہیں؟
جواب: مکروہ تنزیہی ہے۔

سوال: مقروض پر اس کے قرضے کی ادائیگی کیلئے نصاب سے زیادہ صرف کرنا مکروہ ہے یا نہیں؟
جواب: مکروہ نہیں۔

سوال: بغیر ضرورت کے ایک جگہ سے دوسری جگہ زکوٰۃ کو منتقل کرنا کیسا ہے؟
جواب: مکروہ تنزیہی هے۔

سوال: اپنے رشتہ داروں کیلئے زکوۃ کا منتقل کرنا کیسا ہے؟
جواب: مکروہ نہیں ہے۔

سوال: مسجد یا مدرسہ کی تعمیر یا راستہ یا پل کے درست کرنے میں زکوۃ صرف کرنا جائز ہے یا نہیں؟
جواب: جائز نہیں۔

سوال: ایک شخص جو زکوۃ کا مستحق نہیں ہے، لیکن وہ ڈاکٹر بننا چاہتا ہے، کیا اس کو زکوۃ دی جاسکتی ہے؟
جواب: صدقات نافلہ سے اس کی مدد کی جاسکتی ہے۔

سوال: اگر زکوۃ کسی غریب غیر مسلم کو دیدی جائے تو ادا ہو جائے گی یا نہیں؟
جواب: زکوۃ ادا نہ ہو گی۔

سوال: کیا اپنے مستحق زکوۃ بھائی کو زکوۃ کی رقم دی جا سکتی ہے؟
جواب: دی جا سکتی ہے۔

سوال: کیا مستحق زکوۃ چچیرے ، ممیرے، خلیرے بھائی کو یا اپنے بھتیجے کو زکوۃ دے سکتے ہیں؟
جواب: دے سکتے ہیں۔

سوال: کیا مدرسہ کے مہتمم یا ناظم کو جو طلبہ کے وکیل ہوتے ہیں زکوۃ دی جاسکتی ہے؟
جواب: دی جاسکتی ہے بلکہ افضل ہے۔

سوال: زکوۃ کی ادائیگی کے لئے سونے کی قیمت فروخت کا اعتبار ہوگا یا قیمت خرید کا ؟
جواب: قیمت فروخت۔

سوال: سونے پر زکوۃ موجودہ قیمت کے حساب سے ہو گی یا خریدنے کے وقت کی قیمت کے حساب سے ہوگی؟
جواب: موجودہ قیمت کا اعتبار ہوگا۔

سوال: کیا زکوۃ مستحق زکوۃ اپنے بھانجے کی تعلیم پر خرچ کر سکتے ہیں؟
جواب: ہاں۔ مگر اس کو دے دی جائے تاکہ وہ مالک بن جاے

سوال: کیا نابالغ بیٹا یا بیٹی کے مال پر بھی زکوة دینا فرض ہے؟
جواب: نہیں۔

سوال: مسجد کے امام یا مؤذن کی ماہانہ تنخواہ کو زکوۃ میں شامل کرسکتے ہیں یا نہیں؟
جواب: نہیں۔

سوال: کیا لڑکی زکوة کی رقم اپنے والدین کو دے سکتی ہے؟
جواب: نہیں۔

سوال: کیا نفلی صدقہ کا گوشت صدقہ کرنے والا بھی خود استعمال کر سکتا ہے؟
جواب: کر سکتا ہے۔

سوال: صدقات واجبہ جیسے نذر وغیرہ کا گوشت کیا صدقہ دینے والا خود بھی کھا سکتا ہے؟
جواب: نہیں۔

2 comments: